علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha)
علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha):علم نجوم میں ہفتہ وار زائچہ جاننے کے لیے علم الاعداد کی بہت اہمیت ہے۔ عدد کو انسان کی زندگی کا اہم حصہ مانا جاتا ہے۔ آپ کی پیدائش مہینے کی کسی بھی تاریخ کو ہوتی ہے، اس کو اکائی کے عدد میں بدلنے کے بعد جو عدد ماخوذ ہوتا ہے وہ آپ کا اصل عدد کہلاتا ہے۔ عدد 1 سے 9 کے درمیان کوئی بھی ہوسکتا ہے۔ مثال کے طور پر آپ کی پیدائش کسی بھی مہینے کی 10 تاریخ کو ہوئی ہے۔ تو آپ کا اصل عدد 1+0 یعنی 1 ہوگا۔
اس طرح کسی بھی مہینے کی 1 تاریخ سے لے کر 31 تاریخ تک پیدا شدہ لوگوں کے لیے 1 سے 9 تک کے لوگوں کے عدد کا حساب کیا جاتا ہے۔ اس طرح تمام لوگ اپنا اصل عدد جان کر اس کی بنیاد پر ہفتہ وار زائچہ جان سکتے ہیں۔
مشہور معروف علم الاعداد کے ماہرین سے کریں فون پر بات جانیں کیرئر سے متعلق تمام معلومات
اپنی تاریخ پیدائش سے جانیں ہفتہ وار علم الاعداد زائچہ (11 فروی سے 17 فروری، 2024 کا احوال)
علم نجوم کا ہماری زندگی پر سیدھا اثر پڑتا ہے۔ کیوں کہ تمام اعداد کا ہماری تاریخ ولادی سے تعلق ہوتا ہے۔ درج ذیل مضمون میں ہم نے بتایا ہے کہ کسی شخص کی تاریخ پیدائش کے حساب سے اس کا ایک اصل عدد مقرر ہوتا ہے۔ اور علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ (Ilm ul Adad Hafta war Zaicha) کے تناظر میں یہ تمام اعداد متفرق سیاروں کے ماتحت ہوتے ہیں۔
جیسا کہ عدد 1 کا مالک سورج ہے۔ 2 کا مالک چاند ہے۔ 3 کا مالک مشتری ہے۔ راہو 4 کا مالک ہے۔ 5 کا مالک عطارد ہے۔ 6 کا مالک زہرہ ہے۔ اور 7 کیتو کے ماتحت ہے۔علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ کے تناظر میں ہی ،زحل کو عدد 8 کا مالک مانا گیا ہے۔ عدد 9 مریخ کے ماتحت ہے۔ اور ان ہی سیاروں کے بدلاؤ سے آپ کی زندگی میں بہت طرح کے بدلاؤ رونما ہوتے ہیں۔
برہت کنڈلی میں پوشیدہ ہے، آپ کی زندگی کا سارا راج، جانیں گرہوں کی چال کا پورا احوال
عدد 1
(اگر آپ کی پیدائش کسی بھی مہینے کی 1، 10، 19، 28 تاریخ کو ہوئی ہے )
اس برج کے لوگ بہت زیادہ پختہ ارادے والے ہوتے ہیں۔ اور وہ اپنے اصولوں پر چلتے ہیں۔ یہ لوگ گھوما پھرا کر بات کرنے کے بجائے سیدھے سیدھے بات کرنا پسند کرتے ہیں۔ اپنی انھیں خوبیوں کی وجہ سے یہ مشکل سے مشکل حالات ہنس کر عبور کرلیتے ہیں۔ ان کو اپنے والد صاحب کا پورا تعاون حاصل ہوتا ہے۔ اور وہ ان کے بڑے خیرخواہ بھی ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو آسان کام کرنے کے بجائے مشکل کام کرنے میں زیادہ مزہ آتا ہے۔ اور یہ مشکل سے مشکل کام کو بھی چٹکی بجاتے کرلیتے ہیں۔
محبتی زندگی:علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ کے مطابق، اس ہفتہ آپسی سمجھ کی کمی کی وجہ سے آپ کے اور پارنٹر کے درمیان تنازع ہونے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ آپ اپنے شریک حیات کے ساتھ اپنے رشتہ کو قائم رکھنے کے پیش نظر ناکام ہوسکتے ہیں۔ اور آپ کے رشتہ کی حلاوت و شیرینی کم ہوسکتی ہے۔ اگرواقعی آپ اپنے رشتہ کے سکون کو اجاڑنا نہیں چاہتے ہیں تو اپنے ذہن میں چل رہی الجھنوں اور پریشانیوں کو ختم کردیں۔ آپ کو اپنے پارنٹر کے تئیں اپنے دل میں پیار جگانے اور اپنے رشتہ کو محبت آمیز بنائے رکھنے کی کوشش کرنی چاہیے۔
تعلیم:اس ہفتہ طلباء کی پڑھائی سے توجہ بھٹک سکتی ہے۔ آپ جو بھی کام کریں گے اس میں آپ کو دھیان لگانے میں دقت آسکتی ہے۔ اس سے آپ اپنی پڑھائی میں پیچھے چھوٹ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ نے جو کچھ بھی پڑھا ہے اس کو یاد رکھنے میں آپ کو دقت محسوس ہوسکتی ہے۔ سیکھنے یا یاد رکھنے کی فکر میں کمی ہونے کی وجہ سے آپ پڑھائی میں اول آنے سے پچھڑ سکتے ہیں۔ آپ کو اس دوران اپنی ساری توجہ اپنی پڑھائی پر مرکوز رکھنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ اگر آپ قانون فزیکس اور انگریز وغیرہ سے پڑھ رہے ہیں تو آپ کو مزید توجہ دینے اور توجہی برقرار رکھنے کی ضرورت ہے۔
پیشہ ور زندگی:نوکری کے پش نظر یہ ہفتہ زیادہ سازگار نہیں رہنے والا ہے۔ آپ کے دل میں آفیس میں سنئرافسروں اور ساتھ میں کام کرنے والوں سے اچھے تعلقات قائم رکھنے میں دقت آسکتی ہے۔ کاورباریوں کو اس وقت احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔ کیوں کہ نقصان ہو سکتا ہے۔
صحت: آپ کو اس ہفتہ اپنی صحت کا خاصل خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔ اس وقت آپ کے اندر قوت ونشاط کی کمی ہوسکتی ہے۔ جس سے آپ کی صحت کو بھی نقصان پہچنے کی ضرورت ہے۔ آپ کو اس دوران الرجی تیز زکام اور سردرد ہوسکتا ہے۔ آپ کو ٹھنڈا پانی پینے سے پرہیز کرنے کی صلاح دی جاتی ہے۔
اُپائی: روز 108 بار " اوم بھاسکارائے نما" منتر کا جاپ کریں۔
عدد 2
(اگرآپ کی پیدائش کسی بھی مہینے کی 2، 11، 20 ، 29 تاریخ کو ہوئی ہے)
اس عدد حاملین کے لوگوں کو سفر کرنے، گھومنے پھرنے کاروبار کرنے اور پانی سے متعلق کاروبار کرنے کا شوق ہوتا ہے۔ ان لوگوں کا رجحان ایسا ہوتا ہے کہ یہ اپنے مستقبل کے بارے میں بہت زیادہ سوچتے ہیں۔ اور ان کے خیالوں اور تصورات کے پیش نظر بدلاؤ وقتاً فوقتاً ہوتے رہتے ہیں۔ علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ کے مطابق، بعض دفعہ ان کو اہم ترین فیصلے لینے میں دشواری محسوس ہوتی ہے۔
محبتی زندگی:آپ اس دوران اپنی طرف سے کافی خوش رہیں گے۔ اور اس کا مثبت اثر آپ کے رشتے پر بھی پڑے گا۔ اپنے پارنٹر کے تعلق سے آپ کے دل میں اچھے جذبات آئیں گے۔ اس ہفتہ آپ اپنے پارنٹر کو اچھی طرح سے سمجھ پائیں گے۔ اور آپ دونوں کے درمیان آپسی سمجھ اچھی رہے گی۔ اس سے آپ دونوں کے درمیان پیار بھی بڑھے گا اور آپ دونوں کے درمیان نزدیکیاں بنی رہیں گی۔ اس ہفتہ آپ کے خاندان میں کوئی مبارک پروگرام ہونے کا امکان ہے۔ آپ دونوں اس پروگرام کا بھرپور مزہ لیں گے۔
تعلیم:اس ہفتہ آپ تعلیم کےمیدان میں اپنے موضوعاتی ہنر کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے لیے ایک خاص جگہ بنانے میں کامیاب رہیں گے۔ آپ کمسٹری اور مرین انجنئرنگ جیسے میدانوں میں بہترین مظاہرہ کریں گے۔ اس ہفتہ آپ بڑی آسانی سے اچھے مارکس حاصل کریں گے۔
پیشہ ور زندگی:آپ کے اندر جوش و خروش بڑھنے سے اس ہفتہ آپ کی صحت بہترین رہے گی۔ علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ کے مطابق،اس ہفتہ آپ کو کوئی بڑا صحت سے جڑا مسئلہ پریشان نہیں کرے گا۔ حالانکہ آپ کو سردرد جیسے معمولی امراض لاحق ہوسکتے ہیں۔ اس ہفتہ آپ کے اندر طاقت اور ہمت بہت زیادہ بڑھ جائے گی۔ جس سے آپ کی امیونیٹی میں اضافہ بھی ہوگا۔ ان تمام چیزوں کے اثر سے آپ کی صحت میں توازن آنے کا امکان ہے۔
اُپائی: روز 20 بار ' اوم چندرائے نما' منتر کا جاپ کریں۔
عدد 3
(اگرآپ کی پیدائش کسی بھی مہینہ کی 3، 12، 21 یا 30 تاریخ کو ہوئی ہے)
عدد 3 والے اپنے قریبی لوگوں کے ساتھ بہت اچھی طرح پیش آتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان لوگوں کے پاس مختلف زبان سیکھنے کی صلاحیت بھی موجود ہوتی ہے۔ اور الگ الگ زبانوں میں بات کرنے میں بھی شوق رکھتے ہیں۔ روحانی کاموں میں بڑا فوکس ہوتا ہے۔ اور مذہبی سفر میں زیادہ مصروف رہتے ہیں۔
محبتی زندگی:علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ کے مطابق، اس ہفتہ آپ کے اور پارنٹر کے درمیان رشتے میں امن وسکون قائم رہے گا۔ اپنے رشتوں میں خوشیاں برقرار رکھنے کے لیے یہ وقت بہت اچھا رہنے والا ہے۔ آپ دونوں کا رشتہ مضبوط ہوگا اور آپسی تال میل بھی اچھا رہے گا۔ آپ اپنے شریک حیات کے ساتھ کہیں مذہبی سفر پر جا سکتے ہیں۔ آپ کے لیے یہ سفر بہت زیادہ قیمتی ثابت ہوگا۔ اور آپ کے انداز زندگی میں اہم بدلاؤ پیش ہوں گے۔ خاص طور سے آپ پیار کے معاملے میں اعلیٰ پیمانے مقرر کریں گے۔
تعلیم :اس ہفتہ تعلیم کے میدان میں بہت اچھا مظاہرہ کریں گے۔ آپ کے لیے فیناشئل اکاؤنٹنگ اور بزنس مننجمنٹ جیسے کورس اچھے ثابت ہوں گے۔ اس دوران آپ ان موضوعات میں اچھے نمبرات حاصل کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ اس کے ساتھ ہی آپ اس ہفتہ اپنی قابلیت اور ہنر کو پہچانیں گے۔ آپ اپنے ساتھی طلباء سے زیادہ نمبرات حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔
پیشہ ورزندگی:عدد 3 کے حاملین اس ہفتہ اپنی نوکری میں ایک مقام حاصل کرپائیں گے۔ اور آپ کو منصب میں ترقی کے ساتھ ساتھ سیلری بڑھنے کے امکان ہیں۔ اس ہفتہ مکان عمل میں لوگ آپ کی محنت کو پہنچانیں گے۔ آپ کے کاروباری رابطے بڑھیں گے۔ جس سے آپ کو امید سے زیادہ فائدہ ہوگا۔ آپ اپنے ساتھ مقابلہ کرنے والوں کو کڑی ٹکر دیں گے۔
صحت:اس ہفتہ آپ جوش وخروش سے لبریز نظرآئیں گے۔ آپ اس وقت کافی اچھا محسوس کریں گے۔ جس کی وجہ سے آپ ہشاش وبشاش رہیں گے۔
اُپائی: برہسپتی وار کے دن برہسپتی دیو کو پرسنن کرنے کے لیے یگ - ہون کریں۔
عدد 4
(اگر آپ کی پید ائش کسی بھی مہینے کی 4، 13، 22 یا 31 تاریخ کو ہوئی ہے)
عدد 4 کے حاملین کا مادی چیزوں کے لیے جنون بڑھ جاتا ہے۔ یہ حاملین کھانے کے شوقین ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کو لمبی دوری کے سفر کرنا اچھا لگتا ہے۔ عدد 4 والے لوگوں کی کمانڈینگ پاور مضبوط ہوتی ہے۔ ان کو پروپرٹی خریدنے یا زمین جائیداد میں پیسہ لگانے کا بہت شوق ہوتا ہے۔ ان کا شئر مارکیٹ بھی شوق رہتا ہے اور یہ یہاں سے پیسہ کما سکتے ہیں۔
محبتی زندگی:اس دوران شریک حیات کے ساتھ اپنے رشتہ کو قائم رکھنے میں آپ کو دقت آسکتی ہے۔ یہ ہفتہ آپ کی محبتی زندگی کے اعتبار سے بہت زیادہ سازگار رہنے والا نہیں ہے۔ اپنے اور پارنٹر کے درمیان آپسی تال میل بٹھانے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ اگر آپ کے خاندان میں کوئی مسئلہ جاری ہے۔ تو اس مسئلہ کو صبر کرتے ہوئے سلجھانے کی ضرورت ہے۔ یہ کسی قانونی مسئلہ کی شکل میں ہوسکتا ہے۔ اگر آپ اپنے پارنٹر کے ساتھ کہیں باہر گھومنے جانے کا منصوبہ بنا رہے ہیں، تو آپ کو اس کو کچھ وقت کے لیے ٹال دینے کی ضرورت ہے۔
تعلیم:علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ کے مطابق، پڑھائی کے تعلق سے یہ ہفتہ زیادہ سازگار نہیں رہے گا۔ اور طلباء کو اچھے نتائج حاصل کرنے کے لیے کوششیں کرنی پڑیں گے۔ اگر آپ ویژوال کمیونکیشن اور ویب ڈزائنگ جیسے موضوعات کی پڑھائی کررہے ہیں، تو آپ کو بہت زیادہ کوشش کرنے اور دھیان لگانے کی ضرورت دروپیش ہے۔ پڑھائی کے دوران آپ کی توجہ بھنگ ہوسکتی ہے۔ پڑھائی مشکل نہیں ہوگی لیکن بے توجہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔
پیشہ ور زندگی:اس ہفتہ آپ کو نوکری میں کام کا دباؤ محسوس ہوسکتا ہے۔ جس سے آپ پر فکر رہے گی۔ آپ کی محنت کو لوگ نظرانداز کر سکتے ہیں، آپ کو ایسا محسوس ہوسکتا ہے جیسے کام کے معاملہ میں آپ کی قابلیت گھٹ رہی ہے۔ ان تمام چیزوں سے بچنے کے لیے آپ کا اس وقت منصوبہ بنا کر چلنا بے حد ضروری ہوگا۔ کام کے بوجھ کی وجہ سے آپ سے کچھ غلطیاں بھی ہوسکتی ہیں۔ لہذا اپنے کام کے تئیں بہت زیادہ ہوشیار و بیدار رہیں۔ اگر آپ کاروبار کرتے ہیں تو آپ کو اپنے ساتھ مقابلہ کرنے والوں سے کڑی مقابلہ کا سامنا ہوسکتا ہے۔ اور اس ہفتہ آپ کو اس وجہ سے نقصان اٹھانا پڑسکتا ہے۔ اس دوران آپ کے ساتھ مقابلہ کرنے والے آپ کے لیے خطرہ ثابت ہوسکتے ہیں۔
صحت:اپنی صحت کو بہتر رکھنے کے لیے آپ کو وقت پر کھانے کی صلاح دی جاتی ہے۔ اگر آپ یہ نہیں کرتے ہیں تو آپ کو ہاضمہ سے متعلق پریشانی ہوسکتی ہے۔ جس کی وجہ سے آپ کی طاقت میں کمی ہونے کے اشارے ہیں، آپ اس ہفتہ مسالے دار کھانا نہ کھائیں۔ اس ہفتہ آپ کا مرض سے لڑنے کا دفاعی نظام کمزور پڑسکتا ہے۔
اُپائی: روز 22 بار " اوم راہوے نما" منتر کا جاپ کریں۔
عدد 5
(اگر آپ کی پیدائش کسی بھی مہینہ کی 5، 14 یا 23 تاریخ کو ہوئی ہے)
اس عدد کے لوگ بہت زیادہ لوجکل ہوتے ہیں۔ اور اپنی اس صلاحیت کا استعمال پورے جوش وخروش سے کرتے ہیں۔ اس دوران یہ لوگ پارنٹرشپ میں بزنس کرنے میں بڑا شوق رکھتے ہیں۔ علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ کے مطابق، اس کے علاوہ عدد 5 کے حاملین سنگیت وغیرہ میں بے حد دلچسپی رکھتے ہیں۔ اپنے ہنس مکھ مزاج کی وجہ سے یہ اپنے میدان میں اعلیٰ مقام پر پہچنے میں کامیاب ہوپاتے ہیں۔
محبتی زندگی:اس وقت آپ کے اور آپ کے پارنٹر کے درمیان آپسی سمجھ بہت بڑھیا رہے گی۔ اس ہفتہ آپ پیار کا پورا مزہ لے پائیں گے۔ اور آپ کو اپنے پارنٹر کے ساتھ کچھ رومانٹک وقت گزارنے کا بھی موقع ملے گا۔ آپ کو اس ہفتہ اپنے پارٹنر اور پریوار کے ساتھ طویل سفر کرنے کا موقع مل سکتا ہے۔ اس دوران آپ اپنے رشتوں میں اعلیٰ قیمتیں قائم رکھیں گے۔ آپ کے رشتوں میں امن وسکون رہے گا۔ اس کے ساتھ ہی آپ دونوں کے درمیان آپسی سمجھ بھی بڑھے گی۔ اور آپ دونوں ایک دوسرے کو اور بھی بہتر طریقہ سے سمجھ پائیں گے۔
تعلیم:اس ہفتہ آپ پڑھائی کے معاملہ میں اپنی صلاحیت کو ثابت کرپائیں گے اور تعلیم کے میدان میں تیزی سے ترقی کریں گے۔ اس کے پیش نظر آپ امتحان میں اچھے مارکس لانے اور اپنے کمال کو ثابت کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ اس ہفتہ آپ کو غیرملک سے کچھ نئے موقع حاصل ہونے کے امکان ہیں۔ جن کی وجہ سے آپ کو بہت زیادہ خوش رہیں گے۔
پیشہ ور زندگی:علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ کے مطابق، اس ہفتہ آپ اپنے مکان عمل میں شاندار مظاہرہ کریں گے۔ اور اپنے کمال کو ثابت کریں گے۔ آپ کی کڑی محنت کی دوسرے تعریف کرسکتے ہیں۔ آپ اپنے کام میں مخلص ہوں گے۔ اس دوران آپ اپنے کام میں بہت مشغول ہوں گے۔ ان تمام چیزوں کی مدد سے آپ کامیابی کی بلندیاں حاصل کریں گے۔ اگر آپ غیرملک جانے کی سوچ رہے ہیں تو یہ وقت اس کے پیش نظر اچھا ہے۔ آپ کو اپنے من مطابق، منافع مل سکتا ہے۔
صحت:اس دوران آپ کافی خوش اور جوش وخروش سے لبریز رہیں گے۔ کوئی بڑا مرض نہیں ہوگا آپ صحت مند رہیں گے۔ آپ کا مرض سے لڑنے والا نظام بھی مضبوط رہے گا۔
اُپائی: روز 41 بار ' نمو بھگوتے واسودیو نما' منتر کا جاپ کریں۔
عدد 6
(اگر آپ کی پیدائش مہینے کی کسی بھی تاریخ 6، 15، یا 24 تاریخ کو ہوئی ہے)
اس عدد کے لوگ کلا و آرٹس میں ماہر ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کی تفریحی والی چیزیں اور میوزیک میں بہت دلچسپی ہوتی ہے۔ عدد 6 کے حاملین اس ہفتہ سفر کرنے میں کامیاب رہیں گے۔ اور یہ سفر آپ کے لیے فائدہ بخش بھی ثابت ہوں گے۔ آپ کے اندر اعلیٰ درجہ کی مہارت ہوسکتی ہے۔ یہ آپ کی قابلیت اور طاقت کو بڑھانے میں آپ کی راہنمائی کرسکتے ہیں۔
محبتی زندگی:علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ کے مطابق، اس ہفتہ آپ اپنے شریک حیات کے ساتھ رشتے میں کافی مطمئن اور پرکشش احساس رکھ سکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ کشش آپ کے اندر جوش و خروش بڑھنے کی وجہ سے ہو۔ آپ اس ہفتہ اپنے رومانٹک رشتے کو لے کر اعلیٰ پیمانے قائم کریں گے۔ اور اس طرح سے آپ دونوں کا رشتہ بھی مضبوط بنے گا۔
تعلیم:آپ کمیونکیشن انجئرنگ، سافٹ وئیر اور وزیول کمیونکیشن اور کچھ میدانوں میں مہارت حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کے ساتھ آپ اپنے لیے ایک خاص جگہ بنانے اور تمام طلباء کے ساتھ مقابلہ کرنے میں خود کو ایک بہترین مثال کے طور پر پیش کریں گے۔ اس ہفتہ آپ کی مقابلہ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا۔ اس کے علاوہ اس ہفتہ آپ اکسٹرا کریکولر ایکٹیوٹی میں بھی حصہ لے سکتے ہیں۔
پیشہ ور زندگی:اس ہفتہ آپ کام میں بہت زیادہ مشغول رہنے والے ہیں۔ اور اس سے آپ کو اچھے نتائج ملنے کے اثار ہیں۔ کام میں مصروف رہنے سے آپ اس بات کو لے کر بے قرار ہوجائیں گے کہ آپ اپنے کام یا نوکری کو اچھی طرح سے کرنے کے قابل ہیں۔ آپ کو اس ہفتہ اپنی پسند کے حساب سے نوکری کے کئی نئے موقع ملنے کے بھی اشارے ہیں۔ اور جس عزم اور کڑی محنت سے اپنا کام کررہے ہیں، اس کے پیش نظر آپ کے تنخواہ میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ اگر کاروبار کرتے ہیں تو آپ کو ایک بڑے سطح پر بزنس کو بڑھانے کے لیے یہ مناسب وقت ہے۔ اس دوران پارنٹر شپ میں بزنس کرنے سے آپ کو حوصلہ ملے گا۔
صحت: صحت کے معاملہ میں یہ ہفتہ اچھا ثابت ہوگا۔ امراض دفاعی نظام مضبوط ہونے کی وجہ سے صحت اچھی رہنے والی ہے۔ اورآپ جوش و خروش محسوس کریں گے۔ حالانکہ آپ کو وقت پر معمولی سکون وغیرہ سے متعلق مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔ لیکن کوئی بڑا صحت سے جڑا مسئلہ آپ کو پریشان نہیں کرے گا۔
اُپائی: روز 33 ' اوم شکرائے نما' منتر جا جاپ کریں۔
عدد 7
(اگر آپ کی پیدائش کسی بھی مہینے کی 7، 16 یا 25 تاریخ کو ہوئی ہے)
اس عدد کے حاملین کا شوق مادی چیزوں میں بہت زیادہ رہے گا۔ یہ لوگ بہت سخت سلوک کرتے ہیں۔ ان کے دماغ میں کیا چل رہا ہے، دوسروں کے لیے اسے سمجھانا تھوڑا مشکل رہتا ہے۔ اس ہفتہ آپ کا شوق مقدس کتابوں کو پڑھنے میں ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ آپ کو اس ہفتہ روحانی کاموں کے سلسلہ میں سفر طے کرنے پڑسکتے ہیں۔
محبتی زندگی:علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ کے مطابق، یہ ہفتہ آپ کی محبتی زندگی کے لیے زیادہ اچھا نہیں رہنے والا ہے۔ خاندان میں چل رہے مسائل کی وجہ سے آپ کے رشتہ کی امن وسکون بھنگ ہونے کا اندیشہ ہے۔ اس کے پیش نظر پروپرٹی خریدنے کو لے کر آپ کے اپنے رشتے داروں سے انتشار ہونے کے اشارے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ تھوڑا ناخوش رہ سکتے ہیں۔ خاندانی مسائل کو سلجھانے کے لیے آپ کو فکر کرنے کے پیش نظر آپسی تال میل اور پیار بنا رہ سکتا ہے۔
تعلیم:پراسرار علم، فلسلفہ، اور سماجی علوم جیسے موضوعات کی پڑھائی کررہے طلباء کے لیے یہ ہفتہ زیادہ سازگار نہیں رہنے والا ہے۔ آپ کو پڑھائی کرنے اور اچھے مارکس حاصل کرنے میں تھوڑی دقت آسکتی ہے۔ اس دوران آپ کی یاد رکھنے کے طاقت بھی کمزور ہوسکتی ہے۔ آپ نے جو بھی پڑھا ہے اس دوران اس کو یاد رکھنے میں تھوڑا مشکل ہوسکتا ہے۔ حالانکہ اس ہفتہ آپ کے اندر پوشیدہ صلاحیتیں باہر نکلیں گے، لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے پوری طرح سے سامنے آ نہیں پائیں گے۔ پڑھائی میں اچھی کارکردگی کرنے کے پیش نظر آپ یوگ کی مدد لے سکتے ہیں۔
پیشہ ور زندگی:نوکری پیشہ لوگوں کو اچھے نتائج حاصل کرنے کے پیش نظر یہ ہفتہ اوسط درجہ کا رہنے والا ہے۔ کاروباریوں کو اس ہفتہ نقصان ہونے کا امکان ہے۔ اگر آپ کاوربار کرتے ہیں تو آپ کو اس دوران اپنے بزنس پر نظر رکھنے اور پورا اندازہ لگا کر چلنے کی صلاح دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ اس ہفتہ کوئی نئی ڈیل یا پارٹنر شپ میں کوئی نئے بزنس کی بھی شروعات نہ کریں۔
صحت:اس ہفتہ آپ کو الرجی کی وجہ سے جلد میں جلن اور ہاضمہ سے متعلق مسائل ہونے کا خطرہ ہے۔ صحت مند رکھنے کے لیے آپ وقت پر بھوجن کریں۔ ساتھ ہی اس ہفتہ آپ تیل والے کھانوں سے بھی پرہیز کریں۔ نہیں تو آپ بیمار پڑ سکتے ہیں۔
اُپائی: روز 41 بار ' اوم کیتوے نما' منتر کا جاپ کریں۔
عدد 8
(اگرآپ کی پیدائش کسی بھی مہینے کی 8، 17، یا 26 تاریخ کو ہوئی ہے)
علم الاعداد ہفتہ وار زائچہ کے مطابق، عدد 8 کے لوگ اپنے کام میں زیادہ شوق رکھتے ہیں۔ اور اپنے کام کے حوالے سے بہت زیادہ پرعزم ہوتے ہیں۔ کام کی وجہ سے ان کو مادی خوشیوں کا مزہ لینے اور منورنجن وغیرہ کے لیے کم وقت مل پاتا ہے۔ ان لوگوں کی توجہ مزہ لینے کے بجائے اپنے مقصد کے حصول کی طرف زیادہ رہتی ہے۔
محبتی زندگی: خاندانی مسائل کی وجہ سے اس ہفتہ آپ کے اور آپ کے پارنٹر کے درمیان دوریاں بڑھ سکتی ہیں۔ اس سے آپ کے رشتے کا امن وسکون بھی اجڑ سکتا ہے۔ آپ کو ایسا محسوس ہوسکتا ہے کہ جیسے آپ نے اپنا سب کچھ کھو دیا ہے۔ آپ کے لیے اس وقت اپنے پارنٹر کے ساتھ تال میل بنانے اور اپنے رشتہ میں پیار و محبت کو قائم رکھنا ضروری ہے۔
تعلیم:اس ہفتہ پڑھائی کے معاملہ میں آپ کی توجہی ہی آپ کے کام آنے والی ہے۔ اس دوران آپ کو کومٹیٹیو ایکزام تھوڑا مشکل لگ سکتا ہے۔ آپ کے یاد رکھنے کی صلاحیت کے کمزور ہونے کی وجہ سے آپ کو ایسا محسوس ہوسکتا ہے۔ اگرآپ امتحان میں اچھے مارکس حاصل کرنا چاہتے ہیں، تو اچھی تیاری کرنے پر توجہ دیں۔
پیشہ ور زندگی:نوکری کے سلسلہ میں ناخوش ہونے کی وجہ سے آپ کے دل میں نوکری بدلنے کا خیال آسکتا ہے۔ اور اس چیز کی وجہ سے آپ تھوڑا پریشان بھی رہ سکتے ہیں۔ کبھی کبھی آپ اپنے مکان عمل میں اچھا مظاہرہ کرنے سے بھی پیچھے رہ سکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے آپ کے کام کی کوالٹی متاثر ہوسکتی ہے۔ وہیں کاروباریوں کے لیے اس دوران منافع کمانا آسان نہیں ہوگا۔ شاید آپ کو کم سے کم سرمایہ کاری پر اپنا بزنس چلانا پڑے، ورنہ آپ کو نقصان ہونے کے کا بھی اندیشہ ہے۔
صحت:اس ہفتہ آپ کو بہت زیادہ تناؤ لینے کی وجہ سے پیروں اور جوڑوں میں اکڑن محسوس ہونے کے اشارے ہیں۔ آپ کا دفاعی نظام کمزور ہونے کی وجہ سے بھی ایسا ہوسکتا ہے۔ خود کو صحت مندر رکھنے کے پیش نظر آپ یوگا اور مراقبہ کا سہارا لے سکتے ہیں۔
اُپائی: آپ روز 11 بار ' اوم ہنومتے نما' منتر کا جاپ کریں۔
عدد 9
(اگرآپ کی پیدائش کسی بھی مہینے کی 9، 18، 27 تاریخ کو ہوئی ہے)
عدد 9 کے حاملین کے زبردست اصول اور اعلیٰ قیمتیں ہوسکتی ہیں۔یہ لوگ بہت ہمت والے اور نڈر ہوتے ہیں۔ اور اپنی انھیں خوبیوں کی وجہ سے زندگی میں کامیاب ہوتے ہیں۔ ان لوگوں کو اپنے بھائی بہن کا پورا تعاون حاصل ہوتا ہے۔ اس عدد کے زیادہ تر لوگ فوجی خدمات انجام دیتے ہیں۔ فیصلہ لینے کے معاملہ میں اٹل رہتے ہیں۔
محبتی زندگی:اس ہفتہ آپ کے پارنٹر کے ساتھ رشتہ میں امن وسکون اور محبت برقرار رہے گی۔ وہیں محبتی زندگی میں رہنے والے لوگ کافی خوش رہ سکتے ہیں۔ شادی شدہ لوگوں کو اپنے شریک حیات کے ساتھ اچھا وقت گزارنے کا موقع ملے گا۔ آپ دونوں کہیں باہر گھومنے بھی جا سکتے ہیں۔ آپ دونوں ہی اس سیر کا بھرپور مزہ لیں گے۔ اور ایک دوسرے کو بہتر طریقہ سے سمجھ پائیں گے۔
تعلیم:طلباء کے لیے یہ ہفتہ بہت ہی شاندار رہنے والا ہے۔ آپ بہترین مارکس حاصل کرنے کے قابل رہیں گے۔ اس کے علاوہ الریکٹریکل انجنئرنگ اور کمسٹری وغیرہ کی پڑھائی کررہے طلباء کو اچھا مظاہرہ کریں گے۔ اور اچھے مارکس لائیں گے۔ تعلیم کے معاملہ میں آپ اپنے لیے ایک خاص جگہ بنانے میں کامیاب رہیں گے۔
پیشہ ور زندگی:ععلم الاعداد ہفتہ وار زائچہ کے مطابق، دد 9 کے حاملین کو اس ہفتہ نوکری کے نئے موقع حاصل ہوسکتے ہیں۔ اگرآپ سرکاری نوکری کرنا چاہتے ہیں، تو آپ کو اس موقع پر کافی اچھے چانس ملنے والے ہیں۔ اس دوران آپ کی محنت رنگ لائے گی۔ آپ کی منصب میں ترقی ہوسکتی ہے۔ نئے رابطے قائم کرنے کے حوالے سے کاروباریوں کے لیے یہ بہت اچھا وقت ہے۔ اس ہفتہ کاروبار کے میدان میں آپ سب سے آگے نظرآئیں گے۔ اوراپنے ساتھ مقابلہ کرنے والوں کے ساتھ خود کو ثابت کریں گے۔
صحت:اس ہفتہ آپ کی صحت اچھی رہنے والی ہے۔ آپ کے اندر قوت و نشاط اور اعتماد بڑھنے کی وجہ سے آپ کی صحت بھی اس دوران اچھی رہے گی۔ اس ہفتہ آپ کو کوئی بھی صحت سے جڑا مسئلہ پریشان نہیں کرے گا۔ حالانکہ اس دوران آپ کو زکام وکھانسی جیسا معمولی مسئلہ پیش آسکتا ہے۔
اُپائی: منگل وار کے دن غریب لوگوں کو کھانا کھلائیں۔
تمام نجومی حل کے پیش نظر یہاں کلک کریں۔آن لائن شوپنگ سٹور
ہم امید کرتے ہیں آپ کو یہ بلاگ ضرور پسند آیا ہوگا۔ اگر ایسا ہے تو آپ اس کو اپنے خیرخواہ کے ساتھ ضرور شئر کریں۔ شکریا!
Astrological services for accurate answers and better feature
Astrological remedies to get rid of your problems
AstroSage on MobileAll Mobile Apps
- Horoscope 2024
- राशिफल 2024
- Calendar 2024
- Holidays 2024
- Chinese Horoscope 2024
- Shubh Muhurat 2024
- Career Horoscope 2024
- गुरु गोचर 2024
- Career Horoscope 2024
- Good Time To Buy A House In 2024
- Marriage Probabilities 2024
- राशि अनुसार वाहन ख़रीदने के शुभ योग 2024
- राशि अनुसार घर खरीदने के शुभ योग 2024
- वॉलपेपर 2024
- Astrology 2024